اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علیحدگی کے فیصلے پر ریفرنڈم میں دو دن باقی ہیں ۔ مگر کچھ منچلوں نے ابھی سے انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان جعلی باڈر بنا کر سیاحوں سے چھیڑ چھاڑ شروع کردی ہے ۔اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے ریفرنڈم پر برطانیہ میں گرماگرم بحث جاری ہے ۔ سیاسی ماحول
کو ٹھنڈا کرنے کے لیے کچھ منچلوں نے انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی درمیان ہائی وے پر واقع کارٹر بار کے مقام پر جعلی پاسپورٹ چیک پوسٹ بنا لی۔ مگر ساتھ ہی بورڈ کے ساتھ لکھا کہ بارڈر 19 ستمبر یعنی ریفرنڈم کے اگلے روز کھلے گا ۔ بہروپیوں نے نقلی سرحدی چوکی پر سیاحوں کو خوب بے وقوف بنایا۔